2020ءمیں آپ کا وائی فائی تبدیل ہونے والا ہے، انٹرنیٹ


2020ءمیں آپ کا وائی فائی تبدیل ہونے والا ہے، انٹرنیٹ صارفین کے لئے سب سے بڑی …

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) وائی فائی کی رفتار گویا نوجوان نسل کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔ تاہم اب بہت جلد یہ مسئلہ حل ہونے والا ہے کیونکہ 2020ءمیں وائی فائی کا نیا ورژن ’وائی فائی 6‘ متعارف کروایا جا رہا ہے جو موجودہ ورژن وائی فائی 5سے کئی گنا زیادہ تیز ہو گا۔ ویب سائٹ gadgetsnow.com کے مطابق ایپل آئی فون 11سیریز اور سام سنگ نوٹ 10سیریز میں پہلے ہی وائی فائی 6سپورٹ شامل کی جا رہی ہے۔

جنوری 2020ءمیں کنزیومر الیکٹرانکس شو منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں وائی فائی 6کو سپورٹ کرنے والی مزید کئی ڈیوائسز متعارف کروائی جائیں گی اور یہی وہ وقت ہو گا جب وائی فائی 6متعارف کروایا جائے گا۔ ویب سائٹ سی نیٹ کے مطابق وائی فائی 6محدود پیمانے پر پہلے ہی متعارف کروایا جا چکا ہے اور چونکہ اسے سپورٹ کرنے والی ڈیوائسز کم ہیں لہٰذا یہ دنیا میں عام نہیں ہو پایا۔ اب جیسے جیسے اسے سپورٹ کرنے والی ڈیوائسز کی تعداد بڑھے گی وائی فائی 6بھی عام ہوتا جائے گا۔ سی نیٹ ہی کے مطابق وائی فائی 6کی سپیڈ موجودہ وائی فائی 5سے ایک ہزار فیصد تیز ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی





Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *