پرائیوٹ لیبارٹریز کی لاٹری لگ گئی،کرونا ٹیسٹ کمائی کا


پرائیوٹ لیبارٹریز کی لاٹری لگ گئی،کرونا ٹیسٹ کمائی کا ذریعہ بنا لیا، ٹیسٹ کے …

پرائیوٹ لیبارٹریز کی لاٹری لگ گئی،کرونا ٹیسٹ کمائی کا ذریعہ بنا لیا، ٹیسٹ کے کتنے پیسے لیے جارہے ہیں؟

  

لاہور(آئی این پی)کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاہور کی بعض پرائیوٹ لیبارٹریز نے 7ہزار 900روپے کے عوض ٹیسٹ کرنے کا سلسلہ جاری کر دیا ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں صرف مشتبہ مریضوں کے مفت ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جبکہ پرائیوٹ لیبارٹریز میں 7ہزار 900روپے کے عوض کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ بنا دیئے گئے ہیں جہاں صرف مشتبہ کیسز کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ہسپتال آنے والے مریضوں میں کرونا ٹیسٹ کی علامات ظاہر ہونے پر چیک اپ کیا جاتا ہے۔ ڈی جی آفس سے مقررکردہ ڈاکٹر خود ہسپتال جا کر مشتبہ مریض کے خون کے نمونے لیتا ہے جو اسلام آباد کی این آئی ایچ لیب میں بھیج دیئے جاتے ہیں۔ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل کے مطابق لاہور میں بعض پرائیوٹ لیبارٹریز میں کورونا ٹیسٹ کے لیے 7ہزار 900روپے چارجز لیے جارہے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور





Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *