وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب


وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا،قومی سلامتی کمیٹی کا رواں ہفتے میں دوسرااجلاس ہوگا جس میں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ وزیردفاع،وزیر خارجہ ،وزیرداخلہ ،دیگر وفاقی وزرااشرکت کریں گے ۔

اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا،معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے ،کورونا وائرس پربنائی گئی کوآرڈینیشن کمیٹی بھی بریفنگ دے گی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد





Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *